خبرنامہ خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی مشیر ہوا بازی سے ملاقات

گلگت بلتستان کی

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی مشیر ہوا بازی سے ملاقات

گلگت:(ملت آن لائن) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے مشیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے سیاحوں کی سہولت کے لیے پی آئی اے کے کردار کو سراہا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے مشیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی سے ملاقات کی۔ملاقات میں حافظ حفیظ الرحمٰن کا کہنا تھا کہ سنہ2017 میں 20 لاکھ سے زائد سیاحوں نے گلگت بلتستان اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیاحوں کی سہولت کے لیے پی آئی اے کے کردار کو سراہا۔مشیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اسکردو کے لیے ایئر بس 320 طیارہ آپریٹ کر رہی ہے جبکہ گلگت کے لیے اے ٹی آر طیارے استعمال ہو رہے ہیں۔ سیاحت کے فروغ کے لیے گلگت بلتستان کے لیے پی آئی اے اپنی پرواز میں اضافہ کرے گی۔مشیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی نے مزید کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ آئندہ سیزن میں گلگت، اسکردو اور دیگر علاقوں کے لیے اپنے پلان میں اضافہ کرے۔ گلگت بلتستان میں سیاحوں کی دلچسپی کی وجہ سے پاکستان کا امیج ابھر کر سامنے آیا ہے۔