خبرنامہ خیبر پختونخوا

وزیرمشتاق غنی کے بھائی کی گھریلو ملازمہ کی قبر کشائی

وزیرمشتاق غنی کے

وزیرمشتاق غنی کے بھائی کی گھریلو ملازمہ کی قبر کشائی

ایبٹ آباد:(ملت آن لائن) وزیرمشتاق غنی کے بھائی کی گھریلو ملازمہ کی قبر کشائی، خیبر پختونخوا کے وزیر مشتاق غنی کے بھائی کی 11 سالہ ملازمہ کی پراسرار موت کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کی گئی۔ ایبٹ آباد کے نولکھی گاؤں میں مجسٹریٹ درجہ اول اعجاز الرحمان کی موجودگی میں مصباح نامی گھریلو ملازمہ کی قبر کشائی کے بعد جسم کے نمونے حاصل کیے گئے۔ خیال رہے کہ صوبائی وزیر مشتاق غنی کے بھائی شعیب غنی کے گھر کام کرنے والی 11 سالہ ملازمہ مصباح پراسرار طور پر 27 جنوری کو ہلاک ہوئی تھی جس کی بعدازاں تدفین کی گئی۔ متوفیہ کی قبر کشائی کے بعد تحقیقاتی ٹیم نے جسم کے نمونے حاصل کرلئے جنہیں پنجاب فرانزک لیب روانہ کیا جائے گا۔ مصباح کے والد کامران کا کہنا ہے کہ قبر کشائی روکنے کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو درخواست دی تھی، ان کی بیٹی کی لاش پر سیاست کی جارہی ہے۔ دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے بھی 11 سالہ ملازمہ کی پراسرار موت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا سے تین روز میں رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔