خبرنامہ خیبر پختونخوا

وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس ، وفاق پرمطالبات کی منظوری کیلئے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

پشاور (ملت + آئی این پی) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت اسپیشل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاق پرمطالبات کی منظوری کیلئے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا ، پرویزخٹک نے 10 منصوبوں کو سی پیک میں شامل کرنے کی سفارشات پر اتفاق کیا ۔ اتوار کوایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی زیرصدارت سپیشل کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ پرویز خٹک نے 10 منصوبوں کو سی پیک میں شامل کرنے کی سفارشات پر اتفاق کیا اور کہا کہ بجلی کے خالص منافع کی مد میں بقایا جات کا مستقل حل ناگزیر ہے ۔ کے پی کے کو 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی ناگزیر ہے ۔ حطار ، رشکئی ، ڈی آئی خان کے صنعتی پارک اور دیگر منصوبے بھی رپورٹ میں شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے کو بجلی کا مکمل کوٹہ 13.5 فیصد فراہم کیا جائے ۔ وفاقی حکومت سے با مقصد بات چیت کو یقینی بنایا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے معمولی ترامیم کے بعد رپورٹ منظور کر لی اور وفاق پر مطالبات کی منظوری کے لئے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔