خبرنامہ خیبر پختونخوا

وفاقی حکومت خیبرکو ناکام کرنے کی کوشش کررہی ہے:عمران

اسلام آباد:(آئی این پی) چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختو نخواحکومت کو ناکام کرنے کی کوشش کر رہی ہے مگروہ ہم سے الیکشن کسی صورت نہیں جیت سکتے۔ خیبرپختونخوا ہاوس اسلام آباد میں پریس كانفرنس سے کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختو نخواحکومت کو ناکام کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اس کے راستے میں روڑے اٹکا رہی ہے مگروہ ہم سے الیکشن کسی صورت نہیں جیت سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ڈس انفارمیشن وزیر كو خیبرپختونخوا میں لگائے جانے والے سونامی درختوں كے حوالے سے دورہ كرانے كو تیار ہیں جب کہ صوبے میں ٹمبر مافیا كا خاتمہ كردیا ہے اور پہلی بار صوبے میں لكڑی درآمد ہوئی ہے۔ عمران خان نے صوبے میں ایک ارب درخت لگانےاورنیشنل پارکس کی تعداد کو دگنا کرنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ خیبرپختون خوا میں ہماری جانب سے درخت لگانے كی مہم كے بعد وفاقی حكومت كو بھی ملک میں درخت لگانے كی یاد آگئی ہے جوہم سمجھتے ہیں كہ اچھاعمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہاتوں سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے پن بجلی کے 365 چھوٹے منصوبوں پرکام ہورہا ہے۔