خبرنامہ خیبر پختونخوا

ٹانک: پٹھان کوٹ میں بیٹےنےفائرنگ کرکےباپ کوقتل کردیا

ٹانک(آئی این پی ) نواحی گاوٗں کوٹ پٹھان کوٹ میں بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل کر دیا ، متقول پر بہو کو قتل کر نے کا الزام تھا۔ پویس کے مطابق تھانہ شہید مرید اکبر پولیس سٹیشن کی حدود میں واقع گاوٗں پٹھانکو ٹ میں نصیر گل نامی نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنے باپ علی گل کو مو ت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ملزم ارتکاب جر م کے بعد فرا ر ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول علی گل پر اسکے ملزم بیٹے نصیر گل کی بیوی کو چند برس قبل قتل کر نے کا الزام تھا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے تفتیش شروع کر دی۔