خبرنامہ خیبر پختونخوا

ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لئے صوبے کے تمام اضلاع میں مہم جاری ہے:ظفرعلی خان

پشاور۔:( اے پی پی )ڈی آئی جی ٹریفک ظفر علی خان نے کہا ہے کہ عوام میں ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لئے صوبے کے تمام اضلاع میں مہم جاری ہے اور اس دوران ڈرائیوروں سمیت شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق پمفلٹس ٗ بینرز ٗ سٹیکرز ٗکی چین تقسیم کئے جا رہے ہیں ٗ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ایم پی آئیز کے ماہانہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ا س موقع پر ڈی ایس پی ہائی وے رفیع اللہ بھی موجود تھے ٗ ڈی آئی جی ٹریفک ظفر علی خان نے کہا کہ ٹریفک پولیس خیبر پختونخوا میں سزا و جزا کا عمل جاری ہے اور بہتر کارکردگی دکھانے والے کئی ایم ایم پی آئیز کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد دی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ڈیوٹی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔