خبرنامہ خیبر پختونخوا

ٹریفک نظام کو درست کرکے پشاور کو خوبصورت شہر بنائیں گے‘ وحیدالرحمان

پشاور : ( اے پی پی )ٹاؤن میونسپل آفیسر ٹاؤن فوروحید الرحمان نے کہاہے کہ ڈپٹی کمشنر پشاور کی ہدایت پر کوہاٹ روڈ پر قائم تجاوزات کے خلاف دوسرے مرحلے میں آپریشن شروع کررہے ہیں‘ آپریشن کے دوران عوام کی طرف سے تعاون پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘ صوبائی حکومت کا عزم ہے کہ پشاور میں ٹریفک کے مسائل حل کرکے پشاور کو ایک جدید اور خوبصورت شہر بنائیں گے جس کیلئے پورے پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے‘ انہوں نے کہاکہ کوہاٹ روڈ پر ڈپٹی کمشنر کی طرف سے ڈیمارکیشن کی جاچکی ہے۔