خبرنامہ خیبر پختونخوا

پختونخوا میں مثال قائم کرینگے: عمران خان

اسلام آباد: (آئی این پی) پاکستان سویٹ ہومز کو تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر شہزاد وسیم کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاستدان تو قائد اعظم اور نیلسن مینڈیلا بھی تھے، مغرب میں ریاست غریبوں، یتیموں اور معذوروں کی ذمہ داری لیتی ہے، فلاحی ریاست اسلام کا تصور تھا لیکن آج دیکھ کر شرم آتی ہے کہ ہم کہاں سے شروع ہوئے تھے اور کہاں پہنچ گئے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پختونخوا میں زمنگ کور کے نام سے سٹریٹ چلڈرن سینٹر کھول کر مثال قائم کریں گے کہ پہلی دفعہ ریاست بے سہاروں کی ذمہ داری لے گی۔ انکا کہنا تھا کہ خلافت عثمانیہ معاشرے کے غریب لوگوں کو اٹھا کر معاشرے کے بہترین انسان بناتی تھی اور ہم خلافت عثمانیہ کی روایت کو زندہ کرینگے۔