خبرنامہ خیبر پختونخوا

پختون خوامیں ایک روزہ سوگ اور چھٹی کا اعلان

پشاور:(اے پی پی)خیبرپختون خوا کی حکومت نے لاھور دھماکے کے خلاف آج ایک روزہ سوگ اور سرکاری اداروں میں ایک روزہ چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ خیبرپختون خوا حکومت کے وزیراعلی پرویز خٹک نے لاھور بم دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ اقدام قراردیتے ہوئے ملزموں کی جلد گرفتاری اور انھیں سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختون خوا حکومت پنجاب حکومت کے ساتھ اس غم میں برابر کی شریک ہیں انھوں نے اس موقع پر تمام سرکاری اداروں میں آج ایک روزہ سرکاری طورپر چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے ایک روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا ۔