خبرنامہ خیبر پختونخوا

پرائیویٹ حج سیکٹر کے نمائندوں کو مساوی نمائندگی دی: سردار یوسف

پشاور (آئی این پی)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہاہے کہ پرائیویٹ حج سیکٹر کے نمائندوں کو حکومتی ایڈوائزری کمیٹی میں مساوی نمائندگی دی ہے تاکہ حجاج کرام کو مزید بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی ہو حکومت اور نجی حج سکیم کی مشترکہ کوششوں سے امسال حج آپریشن انتہائی کامیاب رہا حج پالیسی کو مزید بہتر بنانے کیلئے باہمی مشاورت سے فیصلے کئے جائیں گے وہ گزشتہ روز حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی حلف برادری تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر وفاقی وزیر نے نو منتخب چےئرمین حاجی ثناء اللہ خان سے حلف لیا سردار یوسف کا کہناتھاکہ حکومت پرائیویٹ حج سیکٹر کی حوصلہ افزائی کررہی ہے حجاج کرام کو بہترین سہولیات اور کامیاب حج آپریشن پر پرائیویٹ سیکٹر حج کمپنیاں مبارکباد کی مستحق ہیں انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ حج سیکٹر کے نمائندوں کو حکومتی ایڈوائزری کمیٹی میں مساوی نمائندگی دی ہے اس موقع پر وفاقی وزیر نے نومنتخب چےئرمین حاجی ثناء اللہ خان ٗ سینئر وائس چےئرمین سراج الدین قاضی ٗ چےئرمین خیبر پختونخوا مسعود خان شنواری ٗ چےئرمین اسلام آباد عبدالغفار خان ٗ چےئرمین پنجاب زون طالب حسین ٗ زونل چےئرمین بلوچستان نادر خان اور سندھ کے چےئرمن یاور عباس سے حلف لیا بعدازاں نومنتخب چےئرمین حاجی ثناء اللہ نیخطاب کرتے ہوئے 26 اکتوبر سے ملک بھر میں حج تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کا اعلان کیا جس کا آغاز اسلام آباد سے جائیگا جبکہ مرحلہ وار دیگر شہروں میں بھی منعقد کی جائیں گی ۔