خبرنامہ خیبر پختونخوا

پرویزخٹک کے بیٹے سے لاہور میں پکڑی جانیوالی جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی سی سی پی او آفس پشاور کی نکلی

لاہور(آئی این پی) وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پر ویز خٹک کے بیٹے سے لاہور میں پکڑی جانیوالی جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی سی سی پی او آفس پشاور کی نکلی‘محکمہ ایکسائزر پشاور نے گاڑی سی سی پی او آفس کی ہونے کی باقاعدہ تصد یق کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق26فرور ی کو لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں محکمہ ایکسائزر نے ناکے پر وزیر اعلی کے بیٹے کی جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی پکڑ لی جہاں انکے بیٹے نے موقف اختیار کیا کہ گاڑی ہماری ملکیت ہے لیکن سیکورٹی خدشات پیش نظر نمبر پلیٹ جعلی لگائی گئی ہے مگر اب محکمہ ایکسائز کی انکوائری کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ گاڑی وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پر ویز خٹک کی نہیں بلکہ سی سی پی او آفس پشاور کی گاڑی ہے اور محکمہ ایکسائزر پشاور نے بھی اس بات کی تصد یق کر دی ہے کہ گاڑی سی سی پی او پشاور کیلئے 2008 ہی خر یدی گئی ہے ۔