خبرنامہ خیبر پختونخوا

پرویز خٹک سے حافظ حشمت خان کی سرابراہی میں وفد کی ملاقات

پشاور(ملت + آئی این پی) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک سے نائب امیر جماعت اسلامی حافظ حشمت خان کی سربراہی میں وفد کی ملاقات۔وفد میں جماعت اسلامی کے سابق ممبرقومی اسمبلی بختیار معانی ، سابق صوبائی وزیر کاشف اعظم چشتی ، امیر جماعت اسلامی ٹا?ن ٹو ہدایت اللہ خان بھی حافظ حشمت کے ہمراہ تھے۔ چیف منسٹر کو 22اور 23اکتوبر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام ہونے والا اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دی جوکہ انہوں نے قبول کی۔ وفد توڑی دیر کے لیے چیف منسٹر کے ساتھ سیاسی اْمور پر تبادلہ خیال کیا اور پی کے سیون اور اٹھ میں کاشتکاروں کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی جس پر وزیراعلیٰ نے فوری طورپر ایرگیشن احکام کو ہدایت جاری کی یاد رہے کہ آج کل نہروں میں پانی نہ ہونے کے برابر ہے جس سے گندم اور دیگر فصل خراب ہونے کا خطراہ ہے اس موقع پر وفد نے سینئر منسٹر خیبرپختونخوا سکندر شیرپا? ، ایم پی اے ارباب جانداد سے بھی الگ الگ ملاقات کی۔