خبرنامہ خیبر پختونخوا

پرویز خٹک کاسکواش کورٹس کے لئے 20ملین روپے کرا گرانٹ کا اعلان

پشاور: (ملت+آئی این پی )خیبر پختونخواکے وزیر علیٰ خیبر پختونخواپرویز خٹک نے پشاور یونیورسٹی کے سکواش کورٹس کے لئے 20ملین روپے کرا گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے اس پر جاری کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اس سکواش کو رٹس کو خیبر پختونخوابلکہ پاکستان میں سکواش کے فروغ کیلئے ایک سنگ میل قراردیدیاہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روزپشاور یونیورسٹی میں انٹرنیشنل معیار کے سکواش کورٹس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رسول جان،سکواش کے سابق عالمی چمئن زمان ،ڈائریکٹر سپورٹس یونیورسٹی بحرم کرم خان ،دائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر حزب اللہ پراجیکٹ اکاؤنٹنٹ صابر بادشاہ سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجود تھے ۔وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کوفروغ دینا وقت کی اشد ضرورت ہے ،ہم اپنے نوجوان نسل کو بہتر تعلیم وتربیت کیساتھ ساتھ کھیلوں کی جیسی مثبت سرگرمیوں کے مواقع بھی بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے ۔کیونکہ نوجوان نسل ہمارا بہتر مستقبل ہے انہیں ذہنی اور جسمانی تربیت فراہم کرناانتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے سکواش کورٹ میں فورگلاس وال سمیت دیگر سہولیات مہیاکئے جائینگے۔اور خواہش ظاہر کی کہ یہاں پرسکواش کے انٹرنیشنل سطح کا ٹورنامنٹ کا انعقاد کیلئے اقدامات کئے جائیں۔انکاکہناتھاکہ مجھے خوشی ہے کہ اس سکواش کورٹس کو بہت ہی خوبصورت بنایا ہے ۔جسمیں بڑی تعدادمیں تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے ۔انہوں نے کہاکہ سکواش خیبر پختونخواکا اپنا کھیل ہے کیونکہ پشاور کے ایک چھوٹی سی بستی نواں کلی کے کھلاڑیوں نے انتہائی نامساعد حالات کے باوجود اپنی صلاحیتوں کے بلبوتے عالمی سطح پر پاکستان کو ایک بہتر شناخت دی ہے ،جبکہ پاکستان کے کھلاڑیوں نے 37سال تک سکواش کی دنیاپر حکمرانی ہے اور ان میں 7ورلڈ چمپئنز کا تعلق اس شہر سے ہیں جن پر انہیں فخر ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواپرویز خٹک نے اس عزم کا اظہار کیاکہ انشاء اللہ پشاور یونیورسٹی میں تعمیر ہونیوالا یہ انٹر نیشنل معیار کا سکواش کورٹس پاکستان میں شکواش کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں کلیدی رول اداکرے گا۔