خبرنامہ خیبر پختونخوا

پرویز خٹک کا ضیا اللہ آفریدی کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

پشاور: (ملت+اے پی پی) خیبرپختونخوا حکومت کے سابق وزیر ضیاء اللہ آفریدی کے الزامات نے ایک بار پھر سیاسی ہلچل مچا دی ہے۔ ضیاء اللہ آفریدی نے ناصرف وزیر اعلیٰ پرویز خٹک پر شدید تنقید کی بلکہ احتساب کمیشن کو بھی سیاسی انتقام کا ذریعہ قرار دیا۔ ضیاء اللہ آفریدی کے الزامات پر اب وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ معاون خصوصی مشتاق احمد کے مطابق وزیر اعلیٰ نے وکلاء سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ احتساب کمیشن کسی کے گھر کی لونڈی نہیں یہ آزاد کمیشن ہے جو اپنے طور پر کام کرتا ہے۔ مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ ضیاء اللہ آفریدی کے پاس اگر کوئی ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائیں۔