خبرنامہ خیبر پختونخوا

پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کیلئے برسرپیکار ہیں: شیرپائو

پشاور (ملت + آئی این پی) سینئر صوبائی وزیر اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤنے کہا ہے کہ پسماندہ اور دورافتادہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے برسرپیکار ہیں اور اس ضمن میں صوبہ کے پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کوبروئے کارلایا جا رہا ہے۔وہ اتوار کو ز تحصیل تنگی میں سڑک کے افتتاح کے بعد اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے سرکردہ کارکنوں احسان اللہ،یوسف خان،جان باچہ،حاجی خالو،فاتح جان،فرمان خان،شاکر خان،شاہ زمان،مختیار خان،حاجی فضل،اعظم خان،شفیق خان،عاشق استاذ اورظاہر شاہ نے اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔سکندر شیرپا? نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبہ کے دور افتادہ علاقوں کو ترقی کے پار لانے اور عوام کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اس ضمن میں عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد غریب اور محروم طبقات کے مسائل حل کرنا ہے اور اس سلسلے میں صوبائی اور قومی سطح پر جدوجہد کی جارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی شروع دن سے صوبہ کے حقوق، وسائل پر اختیاراور پختونوں کی معاشی،اقتصادی اور سماجی خوشحالی کا حصول ہمارا منشور ہے اور ان مقاصد کے حصول کو یقینی بناکر دم لیں گے۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی نے اپنے منشور میں لوگوں کی اقتصادی ترقی اور سماجی خوشحالی کیلئے انقلابی پروگرام مرتب کیا ہے تاکہ پختونوں کو شاندار مستقبل فراہم کیا جائے اور وہ قومی سطح پر ملکی تعمیر وترقی میں فعال اور سرگرم کردار ادا کر سکے۔اس موقع پرتحصیل ناظم تنگی یحیےٰ جان مہمند،پارٹی کے ضلعی ممبران عارف پراچہ ،امیر امان خان اورجاوید حسین خان کے علاوہ مفتی افتخار دیگر بھی موجود تھے۔