خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور،امیر حیدر خان ہوتی کا حاجی محمد عدیل کی وفات پرصوبے بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان

پشاور (ملت + آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرامیر حیدر خان ہوتی نے حاجی محمد عدیل کی وفات پرصوبے بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور تمام ضلعی تنظیموں بشمول فاٹا و ایف آئی آرز سمیت تمام پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ختم القرآن اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کریں، امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ مرحوم کی وفات اے این پی کیلئے کسی سانحے سے کم نہیں۔