خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور،بڈھ بیر سے 2 بھتہ خور گرفتار، ملزمان تاجر سے بھتہ مانگ رہے تھے

پشاور (ملت + آئی این پی) پشاور کے علاقے بڈھ بیر سے 2 بھتہ خور گرفتار کرلئے گئے۔ گرفتار ملزمان تاجر سے بھتہ مانگ رہے تھے۔ ہفتہ کو سی ٹی ڈی کے مطابق پشاور میں بڈھ بیر کے علاقے سے 2 بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیاگیا۔ گرفتار ملزمان تاجر سے بھتہ مانگ رہے تھے۔