خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور،سنٹرل جیل سے فرار عمر قید کے سزایافتہ قیدی کو منڈان پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا

پشاور (ملت + آئی این پی) سنٹرل جیل سے فرار عمر قید کے سزایافتہ قیدی کو منڈان پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔ 2012 میں سنٹرل جیل بنوں پر شدت پسندوں نے حملہ کے دوران سفیر اللہ عرف فوجی بھی جیل سے فرار ہوگیا تھا۔ ڈی پی اُو بنوں قاسم علی خان کے مطابق مخبر کی اطلاع پر منڈا پولیس نے چھاپہ مارکر سفیر اللہ کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔