خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور،شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، متعدد افراد زیر حراست

پشاور (ملت + آئی این پی) سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے کر ان سے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پشاور شہر میں مشکوک افراد کی موجودگی پر سرچ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو حراست میں لیا ، حراست میں لئے گئے افراد سے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی۔پولیس زرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 150 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی آپریشن کے دوران خواتین پولیس اہلکار بھی سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ تھی پولیس نے حراست میں لئے گئے افراد سے تفتیش کیلئے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہیں۔