خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور،ضلعی انتظامیہ کاغیر قانونی تجاوزات کیخلاف آپریشن، 45افراد گرفتار

پشاور (ملت + آئی این پی) ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے مختلف علاقوں سے غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کر تے ہوئے غیر قانونی تجاوزات قا ئم کرنے پر 45افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے فقیر کلے ، پجگی روڈ اور چارسدہ روڈ پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 18 افراد کو دکانوں سے باہر تجاوزات قائم کر نے پر گرفتار کیا جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے ایس ایچ او ٹریفک خالد خان کے ہمراہ دلہ زاک روڈ، حاجی کیمپ اڈہ، اور ہشتنگری پھاٹک کے قریب غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے دکانوں سے باہر تجاوزات قا ئم کر نے پر 27افراد کو گرفتار کر کے دکانوں سے باہر رکھا ہوا تمام سامان قبضے میں لے لیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم نے دکانوں نے باہر تجاوزات قا ئم کر نے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کر حکم دیا ہے ۔ انھوں نے تمام دکانداروں کو خبردار کیا کہ وہ اپنی دکانوں سے باہر سامان نہ رکھیں اور اپنی حد میں رہیں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔ انتظامیہ کے مطابق ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔