خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور،نیب کی کارروائی،سابق اے آئی جی اورسیکرٹری ہاؤسنگ گرفتار

پشاور(آئی این پی )پشاور میں قومی احتساب بیورو کے پی کے نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ سیکرٹری ہاوسنگ اور سابقہ اے آئی جی کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان پر ناجائز اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ نیب ترجمان کے مطابق نیب خیبرپختونخوا نے صوبے کی دو سابقہ اعلی سرکاری افسران کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں سابقہ سیکرٹری ہاوسنگ ذکی اللہ اور پولیس کے سابقہ اے ائی جی ظفراللہ خان شامل ہے، دونوں سابقہ سرکاری افسران پر ناجائز اثاثہ بنانے کا الزام ہیں۔