خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور،پولیس نے حیات آباد میں گھروں سے گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا،مسروقہ گاڑی برآمد

پشاور (ملت آن لائن + آئی این پی) کیپٹل سٹی پولیس پشاو ر نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں گھروں سے گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ موٹر کار بھی برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مدعی عامر آفریدی ولد رسول خان ساکن حیات آباد فیز 6 نے مورخہ 01.04.2017 کو تھانہ تاتارا میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز میں نے اپنی موٹرکار کلٹس موٹرکار گاڑ ی نمبری APN/719 جو کہ گھر میں کھڑی کی رات گزرنے کے بعد جب صبح کو دیکھا تو گاڑی گھر میں موجود نہیں تھی جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کر دیا واقع کا ایس ایس پی آپریشنز سجا دخان نے نوٹس لتیے ہوئے اے ایس پی حیات آباد محمد شعیب خان کی زیر قیادت میں ایس ایچ او تھانہ تاتارا محمد بلال خان بمعہ دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کاروائی کے دوران مشہور کار لفٹرسید ہمایون شاہ ولدسید شاہداقبال شاہ ساکن خیبر ایجنسی باڑہ حال حیات آباد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ موٹر کار کلٹس نمبری APN/719 برآمد کر لیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔