خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور،پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،118 جرائم پیشہ گرفتار،مال مسروقہ،اسلحہ اور منشیات برآمد

پشاور (ملت آن لائن + آئی این پی) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سٹی اور رورل سرکلز میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور سمیت118 جرائم پیشہ ،مشتبہ اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل ،اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیا۔جبکہ 51 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کو بھی حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنزپشاور سجاد خان کی نگرانی میں ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق اور فرقان بلال کی زیرقیادت سٹی سرکل کے تھانہ فقیرآباد کے قاضی کلے ، تھانہ کابلی اور تھانہ چمکنی کے مختلف علاقوں میں ایس ڈی پی اوز فضل واحد خان ،جوہر شاہ خان ،ایس ایچ اوزاعجاز خان ، ہمایون خان ،نعمان خان ،واجد خان ،جاوید اختر خان ،وارث خان بمعہ پاک آرمی جوان، کیوآرایف ، بی ڈی یو،لیڈی پولیس ،سنیفر ڈاگ، ڈی اے آر اور لوکل پولیس کی بھاری نفری نے گھر گھر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور مقدمہ علت 313 مورخہ 25.03.2017 جرم 381/A میں مطلوب ملزم منیب ولد ریاض علی صدیقی ساکن پشاورسمیت 118 جرائم پیشہ،مشتبہ اور منشیات فروشوں،51 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کوگرفتار کرکے انکے قبضے سے ،مسروقہ موٹر سائیکل،11عدد پستول ،3 رائفل،1 بندوق ،301 عدد کاتوس ،1 کلو چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دیئے گئے۔آپریشن کے دوران450 گھروں ، سی آر وی ایس کے ذریعے 310 کریمنل ریکارڈ اور وی وی ایس کے ذریعے متعدد گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔