خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور،پولیس کی مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں

پشاور (ملت آن لائن + آئی این پی) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سٹی کے مختلف تھانہ جات کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرتے ہوئے 56 جرائم پیشہ، منشیات فروشوں اور12غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنزپشاور سجاد خان کی نگرانی میں ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کی زیرقیادت ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز، بی ڈی یو،لیڈی پولیس ،سنیپر ڈاگ بمعہ لوکل پولیس نفری نے پشاور سٹی کے حدودمیں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرتے ہوئے 56 جرائم پیشہ،مشتبہ ، منشیات فروشوں اور12 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کوگرفتار کرکے انکے قبضے سے1عدد کلاشنکوف،2عدد پستول ،ایک کالا کوف،ایک رائفل ،52 عدد کاتوس اور01 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دیئے گئے۔آپریشن کے دوران 148 گھروں کو سی آر وی ایس کے ذریعے 327 کریمنل ریکارڈ اور وی وی ایس کے ذریعے 170 گاڑیوں کو بھی چیک کیے گئے ۔