خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور،کرک:پولیس کا سرچ آپریشن، 250 مشتبہ افراد گرفتار

پشاور:(اے پی پی)کرک :پشاوراور کرک میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران پچیاسی افغان باشندوں سمیت دو سو پچاس مشتبہ افراد اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا ، بھاری اسلحہ و منشیات برآمد کرلیاگیا۔ پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران پچیاسی افغان باشندوں سمیت دو سو چونتیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ زیر حراست افراد میں جرائم پیشہ بھی ملزمان شامل ہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران گھروں میں رہائش پذیر افراد کے کوائف بھی اکٹھے کئے گئے۔گرفتار افراد سے بھاری اسلحہ و منشیات برآمد ہوئی ہے۔ ادھرڈی پی او کرک میاں نفیس جان کے مطابق کرک پولیس نے پنجاب سے متصل سرحدی علاقوں میں سرچ آپریشن سولہ مشتبہ افراد گرفتارکر لیا۔