خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور، دو خواتین سمیت 3 افراد کی جلی ہوئی نعشیں برآمد

پشاور(ملت + آئی این پی )پشاور کے علاقے تہکال میں 3 افراد کی نعشیں ملی ہی جنہیں بے دردی سے قتل کرنے کے بعد جلایا گیا۔ مقتولین میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق نعشیں کوڑے دان کے قریب ملی ہیں۔ بظاہر تینوں افراد کو کسی اور مقام پر قتل کرنے کے بعدلاشیں تہکال میں پھینک دی گئیں۔ مقتولیں غیر مقامی لگتے ہیں کیونکہ تھانہ تہکال کی حدود میں ان افراد کی گمشدگی کی اطلاع نہیں ۔ تینوں افراد کی نعشیں مسخ ہوچکی ہیں اس لئے ان کی شناخت نہیں ہوپارہی۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوادیا۔