خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور، سائیکلنگ ایسوسی ایشن کا یوم پاکستان کے موقع پر سائیکل ریس کا انعقاد

پشاور (ملت + آئی این پی) پشاورڈویژن سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم پاکستان کے موقع پر سائیکل ریس کا انعقاد کیاجو کہ ناردرن بائی پاس پشاور میں منعقد ہوئی جس کا فاصلہ 28کلومیٹر تھا،ریس کا اافتتاح نائب ناظم ضلع پشاور سید قاسم علی شاہ نے کیا جبکہ اختتامی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ جنید خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ سیکرٹری جنرل پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علیشاہ ، صدر خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن نثاراحمد سیکشن آفیسر حسیب احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ آفیئرز عزیز اللہ ، ریس آفیشلز مراد، طاہر، سرمدشہاب، اویس یوسفزئی ، محسن خان، عبدالباسط،جنرل سیکرٹری تیفور ذرین اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں، ریس میں پشاور کے 18 رجسٹرڈ سائیکلنگ کلبوں کے سائیکلسٹ نے شرکت کی ،ریس میں پہلی پوزیشن تنزیل نے حاصل کی جس نے مقررہ فاصلہ 38منٹ اور 33 سیکنڈ میں مکمل کیا جبکہ دوسری پوزیشن عمران نے اور تیسری پوزیشن سلیم نے حاصل کی ،23 مارچ کی مناسبت سے منعقد یوم پاکستان سائیکل ریس میں حیات آباد کلب نے ایونٹ میں زیادہ پوزیشنز جیت کر ٹرافی جیت لی۔