خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور، محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی ، بھتہ خورگرفتار

پشاور (ملت آن لائن + آئی این پی) پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرکے بھتہ خور کو گرفتار کرلیا‘ ملزم نے نوشہرہ کے ایک تاجر سے 10لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ جمعرات کو پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ایک بھتہ خور کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نعیم نے نوشہرہ کے ایک تاجر سے 10لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔