خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور، پلوسئی سے کالعدم تنظیم کے دو اہم دہشتگرد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارودبرآمد

پشاور(ملت + آئی این پی )محکمہ انسداد دہشتگردی اور پولیس حکام نے پلوسئی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو اہم دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو محکمہ انسداد دہشتگرد فورسز اور پولیس حکام نے پلوسئی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو اہم دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔سی ٹیڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحے میں پمفلٹ،2ڈیٹونیٹر،4کلاشنکوف،2پستول اور سینکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں۔گرفتار دہشتگردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔(خ م)