خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور، پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں

پشاور (ملت آن لائن + آئی این پی) پشاور پولیس کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلا ف کریک ڈائون۔ ضلع بھر کے سٹی ،کینٹ ،رورل اور صدر سرکلز کے مختلف تھانہ جات کے حدود میں50 جرائم پیشہ ومنشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او جناب محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایات پر صوبائی دارالحکومت پشاور میں امن وامان برقرار رکھنے اور معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کی خاطر ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کی نگرانی میں تمام سرکلز کے ایس پیز کی زیر قیادت متعلقہ ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز اور لوکل پولیس پر مشتمل آپریشنل ٹیموں نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے دو اشتہاری مجرمان ،عبدالولی ولد عبدالمنان سکنہ جہانگیر آباد ،لخکرولد عبدالعزیز سکنہ یوسف خیل سمیت قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب ہے سمیت 50 جرائم پیشہ ومنشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 03کلو گرام چرس ،8 عدد پستول ،ایک عدد رائفل ،ایک بندوق ،سینکڑوں عدد کارتوس برآمد کر لیے کریک ڈا?ن کے دوران TIF کے تحت 30غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کو بھی حراست میں لے لیا۔