خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور؛ سرچ آپریشن میں 41 مشتبہ افراد گرفتار

پشاور: (ملت+آئی این پی) محمد زئی چمکنی میں پولیس اور فورسز کے سرچ آپریشن میں 41 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے جبکہ ان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق محمد زئی چمکنی میں پولیس اور فورسز نے سرچ آپریشن کیا جس میں اکتالیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔برآمد کئے گئے اسلحہ میں تین ایس ایم جی‘ ایک ایم فور اور چار بندوق شامل ہیں جبکہ دو رائفل‘ گیارہ پستول‘ 545 مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔ (ن غ)