خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور؛ سرچ آپریشن، افغان شہریوں سمیت 99 گرفتار

پشاور:(اے پی پی) پشاور میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی مقیم 32 افغان شہریوں سمیت99افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ گرفتار افراد سے اسلحہ، منشیات، کارتوس اور نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد ہوئیں ۔ پولیس کے مطابق پشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کے دوران تھانہ شاہ قبول اور حیات آباد میں 44 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ جن سے اسلحہ، شراب، منشیات،کارتوس اور نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد کی گئیں ۔ گرفتار ہونے والوں میں غیر قانونی طور پر مقیم32 افغان شہری اور کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ کرنے والے 23 افراد بھی شامل ہیں۔