خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور؛ کومبنگ آپریشن، 58 مشتبہ افراد گرفتار

پشاور:(ملت+اے پی پی) پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا گیا جس میں 58 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پشاورمیں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شاہین ٹاؤن، ورسک روڈ، دالازک، پکا غلام میں کومبنگ آپریشن کیا گیا، مشترکہ کومبنگ آپریشن میں 5 افغان باشندوں سمیت 58 مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا جب کہ ملزمان سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور منشیات برآمد کی گئی۔