خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاورآپریشن کی کمانڈ پرفخر ہے‘ ایس ایس پی سجادخان

پشاورآپریشن کی کمانڈ پرفخر ہے‘ ایس ایس پی سجادخان
پشاور:(ملت آن لائن) ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواپولیس پاکستان کی ہی نہیں دنیا کی بہادرترین فورس ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز سجادخان نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زرعی ڈائریکٹوریٹ میں دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع کنٹرول روم سے ملی۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی اطلاع ملنے پرکیوآرایف، آرآرایف کوالرٹ جاری کیا اوراسکواڈ کےساتھ آپریشن کے لیے روانہ ہوگیا۔انہوں نے اے آروائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جذبات میں تھا، اے پی ایس اور باچاخان یونیورسٹی کے واقعات تازہ ہیں۔ سجاد خان کا کہنا تھا کہ وردی پہنتا توتاخیرہوجاتی، دہشت گردوں کوسنبھلنےکا موقع نہیں دینا چاہتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقصد تھا جانی نقصان کم سے کم ہواوردہشت گردوں کوجلد انجام تک پہنچا دوں ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ شہادت کی خواہش ہے لیکن پہلے دہشت گردوں کوبڑا نقصان پہنچاناچاہتا ہوں۔ ایس ایس پی سجاد خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواپولیس پاکستان کی ہی نہیں دنیا کی بہادرترین فورس ہے، گولی سے نہیں ڈرتا،دہشت گردوں پرجھپٹنا فورس نے سکھا دیا۔ پشاور: زرعی ڈائریکٹوریٹ پردہشت گرد حملہ گزشتہ روز پشاور میں زرعی ڈائریکٹوریٹ پردہشت گردوں کے حملے میں 9 افراد شہید اور 35 زخمی ہوئے تھے جبکہ تینوں دہشت گرد مارے گئے تھے۔