خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاوراورلنڈی کوتل میں بارشوں نے تباہی مچادی،6 افراد جاں بحق

پشاور:(آئی این پی )پشاور اور لنڈی کوتل میں شدید بارشوں کے باعث پیش آنے والے واقعات میں ماں اور بیٹی سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ شدید بارشوں کے باعث پشاور کے علاقے تنگی میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں جب کہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت گھر کا ملبہ ہٹا کر لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا۔ لنڈی کوتل کے علاقے لوئے شلمان میں کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں خاتون اور 3 بچے جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔