خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاورآپریشن میں 100گرفتار،چارسدہ میں پولیس اہلکار جاں بحق

پشاور:(آئی این پی) پشاورپولیس نے حیات آباد سرکل میں سرچ آپریشن کے دوران ایک سو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔دوسری طرفچارسدہ میں اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق حیات آباد سرکل کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیاگیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران 74افغان باشندوں سمیت 100 مشتبہ افرادکو حراست میں لیاگیا۔ جن کے قبضہ سے 3 پستولیں اور سینکروں کارتوس برآمد ہوئے۔ چارسدہ پولیس کےمطابق اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ایک گھر پر چھاپا ماراگیا لیکن ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار خادم حسین شہیدہوگیا۔ کارروائی کےدوران دو ملزمان بختیار اور اطہر کو گرفتار کرلیا،جن سے اسلحہ بھی ہوا ہے۔ پولیس کاکہناہےکہ گرفتار ملزمان متعدد وارداتوںمیں مطلوب ہیں ۔