خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور:ا فغانیوں سمیت متعدد مشتبہ افراد گرفتار

پشاور: (آئی این پی ) پشاور کے علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 100سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے حیات آباد اور سربند کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور 19افغانیوں سمیت سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔ تمام ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور انکے کوائف چیک کیے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان باشندے غیر قانونی طور پر مقیم تھے اور آپریشن کے دوران نو سو سے زائد گھروں کی تلاش لی گئی ۔ اس کے علاوہ مختلف دکانوں سے 122کھلونا پستولیں بھی قبضے میں لے لی گئی ۔