خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور:بم دھماکےمیں پولیس اہلکارشہید،3 زخمی

پشاور: (آئی این پی) پولیس کے مطابق افطاری سے قبل پولیس اہلکار اپنی وین میں معمول کی گشت پر تھے گاڑی جب گڑھی صحبت خان کے علاقے میں پہنچی تو گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں اے ایس آئی قیوم داد شہید ہو گیا جبکہ تین پولیس اہلکار جنید، اطلس خان اور عاصم زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی پولیس اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔