خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور:تاجر رہنما حاجی حلیم جان کو قصہ خوانی بازار میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

پشاور: (اے پی پی)پشاورمیں معروف بزرگ تاجررہنما حاجی حلیم جان کو قصہ خوانی بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق حاجی حلیم جان بازار میں موجود تھے اسی اثناء میں ایک نوجوان نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمی تاجر رہنما کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ واقعے کے خلاف تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی اور احتجاجاً قصہ خوانی بازار بند کر دیا گیا ۔ تاجروں نے حاجی حلیم جان کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کو قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تین دن کی ڈیڈ لائن دے دی ۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ اگر تین دن تک حکومت قاتلوں کو گرفتارنہ کرسکی تو مستعفی ہو جائے ۔ تاجر رہنما کے قتل کے بعد خیبر بازار ، مینا بازار ، کوچی بازار سمیت اندرون شہر تمام بازار بند کر دیئے گئے ۔