خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور:دو مارٹر گولے برآمد،بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنادیا

پشاور:(اے پی پی)پشاورکے نواحی علاقہ وزیرباغ سے دو مارٹر گولے برآمدہوئے جسے بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنادیا۔بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق وزیر باغ میں ایک گھر کے قریب گندے نالے سے دو مارٹرگولے برآمد ہوئے۔مارٹرگولے اہلکارو ں نے ناکارہ بنادیئے ہیں۔ مارٹر گولے غیر ملکی ساختہ تھے۔ جنہیں ممکنہ طور پر کسی تخریب کاری کے منصوبے میں استعمال کیا جاناتھا۔