پشاور(آئی این پی) پشاورمیں زونل رویت ہلال کمیٹی اور مسجد قاسم علی خان کی غیر سرکاری کمیٹی کے الگ الگ اجلاس آج منعقد ہوں گے ۔ خیبر پختونخوا میں رویت ہلال ہمیشہ ہی مسئلہ رہا ہے تاہم اس بار پشاورمیں سرکاری اور غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ایک ہی دن منعقد ہو رہے ہیں ۔ غیر سرکاری کمیٹی کا اجلاس مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی صدارت میں آج شام کو منعقد ہوگا ۔ اجلاس میں مختلف علاقوں سے شہادتیں اکھٹی کی جائیں گی ۔ دوسری جانب سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں ہوگا ۔ دونوں کمیٹیوں کے اجلاس الگ الگ منعقد کئے جا رہے ہیں ۔ چاند نظر آنے کی صورت میں طویل عرصے بعد کل ملک بھر میں ایک ہی روز روزے کا امکان ہے ۔