خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور:رینجرزآپریشن ، آٹھ افغان باشندوں سمیت 45مشتبہ افرادگرفتار

پشاور (آئی این پی) پشاور کے علاقے حیات آباد میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے آٹھ افغان باشندوں سمیت 45مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا‘ گرفتار افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئیں۔ پولیس کے مطابق پیر کو پشاور کے علاقے حیات آباد میں رینجرز اور پولیس حکام نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے آٹھ غیر قانونی مقیم افغان باشندوں سمیت پنتالیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گرفتار افراد میں مکانات کے کرایہ نامہ نہ رکھنے والے دس افراد بھی شامل ہیں۔ گرفتار افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات بھی برآمد کی گئی۔ (ن غ)