خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور‘سرچ آپریشن، 400مشتبہ افراد زیرحراست

پشاور:(ملت+آئی این پی)پشاورپولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشنز کے دوران 400سے زیادہ مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا۔ زیرحراست افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق ربیع الاول کے دوران امن و امان برقر رکھنے کیلئے شہربھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کئے گئے۔ آپریشن کے دوران چار سو سے زیادہ مشتبہ افراد زیر حراست میں لیاگیا جبکہ 17 اشتہاری ملزمان بھی گرفتارکئے گئے۔ مشتبہ افرادکے قبضہ سے 27 پستول، 3 کلاشنکوف، 3 رائفلز، 2 ریپیٹرزاور سیکڑوں کارتوس برآمدہوئے۔ مشتبہ افرادکو متعلقہ تھانوں کو منتقل کرکے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔