خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور:سرچ آپریشن کے دوران 9 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

پشاور:سرچ آپریشن کے دوران 9 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد
پشاور:(ملت آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے نواحی علاقے بڈھ بیر میں سرچ آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پشاور میں گزشتہ ماہ سے دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے جن میں پولیس افسران کو نشانہ بنایا گیا جب کہ گزشتہ روز بھی زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملے میں 9 افراد شہید ہوئے۔ پشاور: زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملے کا مقدمہ درج، تحقیقات کا آغاز شہر میں دہشت گردی کی پے درپے کارروائیوں کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز نے نواحی علاقے بڈھ بیر میں سرچ آپریشن کیا جس میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنےو الے اداروں کے اہلکاروں سمیت پاک فوج کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔ سرچ آپریشن میں درجنوں گھروں کی تلاشی لی گئی جس میں 9 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔ برآمد شدہ اسلحہ میں تین مختلف اقسام کی بندوقیں، شارٹ مشین گن، پستولیں اور درجنوں کارتوس شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو تفتیش کے لیےنامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جب کہ اسلحہ کی نوعیت اور اس کے مقاصد جاننے کے لیے بھی تفتیش جاری ہے۔