خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاورسمیت مختلف علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے

پشاور: (آئی این پی) خیبر پختونخوا میں پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 202 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔