خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور:سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ،62 مشتبہ افراد زیرحراست

پشاور:(اے پی پی)پشاورپولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 22 افغان باشندوں سمیت 62 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق فقیر آباد اور پہاڑی پورہ کے علاقہ میں پولیس اور سکیورٹی فورسزنے مشترکہ سرچ آپریشن کیا،اس دوران 22 افغان باشندوں سمیت 62 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ پولیس کا مزید کہناتھا کہ مشتبہ افراد کے قبضہ دو پستول، سیکڑوں کارتوس اور4 کلوگرام سے زیادہ چرس برآمد ہوئی۔ سرچ آپریشن کے دوران لیڈیزپولیس کی مدد سے 2 سوسے زیادہ گھروں کو چیک کیاگیا۔