خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور:صمد آباد میں گیس کے پائپوں سے تیل آنے لگا

پشاور(اے پی پی)پشاور کے علاقے صمد آباد میں گیس کی پائپوں سے تیل نکلنے لگا۔ 2ہفتوں سے گیس غائب ہونے سے پریشان علاقے کے مکین تیل بیچ کر گزارا کرنے لگے۔ درجنوں رہائشی مکانات پر مشتمل پشاور کا نواحی علاقے صمد آباد گذشتہ 2ہفتوں سے گیس کی قلت کے مسئلے سے دوچار ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق گیس لائنوں سے پہلے ہوا نکلتی تھی۔ اب تیل ٹپکنے لگا ہے۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ہر گھر میں روزانہ ڈیڑھ سے دو لیٹر تک موبل آئل جمع ہوتا ہے جسے بوتلوں میں بھر کر لوگ بیچنے لگے ہیں۔ صمد آبا دمیں گیس نہ ہونے کی بارہاشکایت کے باوجود شنوائی نہ ہوئی۔تاہم اس مسئلے نے چھپے خزانے کا پتہ دیدیا جو علاقے کی ترقی کے لئے نئی راہیں کھول سکتا ہے۔