خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاورفائرنگ،حساس ادارے کا انسپکٹرجاں بحق،بیٹازخمی

پشاور(آئی این پی )پشاور میں تھانہ یکہ توت کے علاقے توحیدآباد میں فائرنگ سے حساس ادارے کا انسپکٹر جاں جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تلاش شروع کردی ۔ تھانہ یکہ توت کے علاقے توحید آباد میں نامعلوم موٹر سا ئیکل سواروں نے فائرنگ کر کے حساس ادارے کے انسپکٹر عثمان گل کوقتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے عثمان گل کا کمسن بیٹا بھی زخمی ہوگیا جسے طبعی امداد کے لیے لیڈی رنڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزمان ارتقاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کے مطابق 2 ملزمان نے عثمان گل پر تین فائرنگ کی ہے، جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے گئے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے شہر کی ناکہ بندی کردی گئی جبکہ انسپکٹر عثمان گل لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ۔