خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور:مشترکہ سرچ آپریشن ، 36 مشتبہ افرادزیر حراست

پشاور:(اے پی پی)پشاورپولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 36 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن لاہوری گیٹ، قادر آباد، پشاور بس ٹرمینل اور حیات آباد کے علاقوں میں کیاگیا۔ آپریشن کے دوران 9 افغان باشندوں سمیت 36 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن کے قبضہ سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئیں۔ مشتبہ افرا د کو تھانہ حیات آباد اور گلبہار منتقل کرکے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔