خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور:مکان کی چھت گرنے سے ایک مزدورہلاک

پشاور:(اے پی پی)پشاور کے علاقے مشتاق آباد میں مکان کی چھت گر گئی۔ حادثے میں ایک مزدور جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ پشاور کے علاقے کوٹلی چوک مشتاق آباد میں پرانے بوسیدہ مکان میں مزدور کام کر رہے تھے کہ اچانک مکان کی چھت ان پرآگری جس کے باعث مکان میں کام کر نے والا ایک مزدور جاں بحق ہوگیا اور دو کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دو کی تلاش جاری ہے،امدادی کاموں میں پولیس اور مقامی افراد نے مل کرحصہ لیاتاہم امدادی سرگرمیاں اب بھی جاری ہیں۔